کورونا وائرس سے پورا ملک جوجھ رہا ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ لیکن اسی بیچ شراب کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس سے سماجی فاصلے پر عمل نہیں ہو پارہا ہے۔ جس کے چلتے اب یہ خطرہ لاحق ہے کہ کہیں ملک میں اور زیادہ تیزی سے کورونا اپنے قدم نہ پھیلا دے۔
سپریم کورٹ نے شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرنے والی عرضی خارج کی - سپریم کورٹ کی خبر
سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی فروخت اور دکانوں پر سماجی فاصلے بنائے جانے کی عرضی خارج کر دی ہے۔
سپریم کورٹ نے شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرنے والی عرضی خارج کی
دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کورونا بحران کے وقت مرکزی حکومت نے ریاستوں میں شراب فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی، جسے آج خارج کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ ریاستوں کا پالیسی مسئلہ ہے اور وہ ہوم ڈیلیوری یا آن لائن انتظامات کر رہے ہیں۔