اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی بی یس ای بورڈ امتحاتات: فیس معاف کرنے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ کے جسٹس اشوک بھوشن، آر سبھاش ریڈی اور ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے 28 ستمبر کے حکم کے خلاف غیر سرکاری تنظیم 'سوشل جیورسٹ' کی طرف سے دائر درخواست خارج کردی۔

سی بی یس ای بورڈ امتحاتات:  فیس معاف کرنے کی درخواست مسترد
سی بی یس ای بورڈ امتحاتات: فیس معاف کرنے کی درخواست مسترد

By

Published : Nov 17, 2020, 1:13 PM IST

Updated : Nov 17, 2020, 4:01 PM IST

سپریم کورٹ نے آج سی بی ایس ای اور دہلی حکومت کو جاری کووڈ 19 صورتحال کے مابین رواں تعلیمی برس میں دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات کے لیے فیس معاف کرنے سے انکار کردیا۔

جسٹس اشوک بھوشن، آر سبھاش ریڈی اور ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے 28 ستمبر کے حکم کے خلاف غیر سرکاری تنظیم 'سوشل جیورسٹ' کی طرف سے دائر درخواست خارج کردی۔

سی بی یس ای بورڈ امتحاتات: فیس معاف کرنے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ بینچ نے کہا ہے کہ وہ مناسب اتھارٹی سے رجوع کریں۔ بینچ نے کہا کہ ' عدالت حکومت کو یہ کام کرنے کے لیے کس طرح ہدایت دے سکتی ہے؟ آپ کو حکومت کو نمائندگی دینی چاہئے ۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے اے اے پی حکومت اور سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) سے کہا تھا کہ وہ این جی او کے ذریعہ دائر کی گئی عرضی کو نمائندگی کی حیثیت سے پیش کرے اور حقائق پر لاگو قانون، قواعد ، ضوابط اور حکومتی پالیسی کے مطابق تین ہفتوں کے اندر اندر فیصلہ کرے۔

این جی او نے بعد میں سپریم کورٹ سے بورڈ اور دہلی حکومت کو ہدایت جاری کرنے کے لیے رجوع کیا تاکہ عدالت موجودہ وبائی بیماری اور اس کے نتیجے میں والدین کو درپیش مالی پریشانیوں کے پیش نظر امتحانات کی فیس کو معاف کرنے کی ہدایت کرے۔

Last Updated : Nov 17, 2020, 4:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details