اردو

urdu

ETV Bharat / state

اقلیتوں کی شناخت سے متعلق عرضی خارج - اقلیتوں کا درجہ سے متعلق عرضی

سپریم کورٹ نے لفظ اقلیت کی تعریف کرنے اور ملک کی نو ریاستوں میں اقلیتوں کی شناخت کے لئے ہدایت جاری کرنے سے متعلق عرضی جمعرات کو خارج کردی۔

اقلیتوں کی شناخت سے متعلق عرضی خارج
اقلیتوں کی شناخت سے متعلق عرضی خارج

By

Published : Feb 20, 2020, 2:54 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:06 PM IST

چیف جسٹس ارشد اروند بوبڑے، جسٹس بی آر گوئی، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس روہنگٹن ایف نریمن کی صدارت والی بینچ نے بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر اشونی اپادھیائے کی مفاد عامہ کی عرضی خارج کردی، لیکن انہیں متعلقہ ہائی کورٹوں کا رخ کرنے کی راحت دے دی۔

عرضی گزار نے اقلیتی لفظ کی تعریف کو یقینی بنانے اور نو ریاستوں کشمیر،لداخ، پنجاب، ناگالینڈ، میزورم، منی پور، میگھالیہ، اروناچل اور لکشدیپ،میں اقلیتوں کی شناخت کے لئے ہدایت جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

عرضی گزار نے ان ریاستوں میں ہندوؤں کو اقلیتی درجہ دینے کا مطالبہ بھی کیاتھا۔عدالت نے عرضی گزار کو متعلقہ ہائی کورٹ جانے کو کہا ہے۔

عرضی میں مطالبہ کیاگیاتھا کہ قومی سطح پر اقلیتی درجے کا تعین نہ ہو بلکہ ریاست میں اس طبقے کی آبادی کے پیش نظر اصول بنانے کی ہدایت دی جائے۔

اپادھیائے نے اقلیتوں سے جڑے آرٹیکل کو صحت، تعلیم، رہائش گاہ جیسے بنیادی حقوق کے خلاف بتایا تھا۔عرضی گزار کا کہناتھا کہ قومی سطح پر ہندو بھلے ہی اکثریت میں ہوں لیکن آٹھ ریاستوں میں وہ اقلیتی ہیں، اس لئےانہیں اس کا درجہ دیا جانا چاہئے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details