قتل کے معاملہ میں دارالحکومت کے تہاڑ جیل میں بند سابق رکن پارلیمنٹ نے عدالت عظمی میں عرضی داخل کرکے عدالت سے یہ بھی پوچھا ہے کہ 'کیا اسے ہمیشہ تنہائی میں رکھا جائیگا۔
شہاب الدین کی شکایت پر عدالت نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ سے کہا کہ 'وہ سابق رکن پارلیمنٹ کی عرضی پر غورکریں۔'
عدالت نے حالانکہ یہ بھی واضح کیا کہ 'شہاب الدین سے کسی کو خطرہ ہے یا شہاب الدین کوخود خطرہ ہے، یہ طے کرنا عدالت کا کام نہیں ہے۔'
اس نے ایک ایسی ہی عرضی پچھے سال دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی تھی۔