اردو

urdu

ETV Bharat / state

بابری مسجد مقدمہ کی راست نشریات پر سماعت - live streaming of Ayodhya case

سپریم کورٹ نے بابری مسجد مقدمہ کی سماعت کی براہ راست ٹیلی کاسٹ کے معاملے پر کورٹ رجسٹری کو نوٹس جاری کرکے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ آئینی بینچ نے رجسٹری آفس سے رپورٹ طلب کی ہے کہ اگر ابھی حکم دیا جائے توکتنے دنوں میں ٹیلی کاسٹ شروع کی جاسکتی ہے۔ بینچ نے کہا کہ وہ اس رپورٹ کے بعد ہی براہ راست ’اسٹریمنگ‘ کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

بابری مسجد مقدمہ کی براہ راست نشریات پر سماعت

By

Published : Sep 16, 2019, 5:17 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 8:33 PM IST

قابل غور بات ہے کہ اجودھیا تنازعہ کی سماعت کی براہ راست ٹیلی کاسٹ کی درخواست آر ایس ایس کے سابق مفکر کے این گوونداچاریہ نے دائر کی ہے۔ انہوں نے درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر کم از کم اجودھیا کیس کی کارروائی نشر کرنا ممکن نہیں ہے تو پھر اس سماعت کی آڈیو ریکارڈنگ یا اسکرپٹ تیار کیا جانا چاہئے۔

بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی مقدمہ میں آج ایک نئی بات سامنے آئی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کے سلسلہ میں دائر کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرنے سے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

سپریم کورٹ نے عدالتی کاروائی کی راست نشریات کےلیے کی گئی درخواست پر رجسٹری سے دریافت کیا کہ اس سلسلہ میں انتظامات کےلیے اسے کتنے روز درکار ہوں گے۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت میں پانچ رکنی بنچ نے رجسٹری سے کہا ہے کہ کیس کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کے انتظامات کےلیے اسے کتنا وقت درکار ہوگا۔

سینئر وکیل وکاس سنگھ نے آر ایس ایس کے حامی کے این گویندر آچاریہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی مقدمہ کی براہ راست نشریات کا مطالبہ کیا تھا۔

عرضی میں کہا گیا تھا کہ بہت سارے لوگ عدالت کی کاروائی میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں جبکہ عوام کو مقدمہ کی تازہ جانکاری حاصل کرنے کےلیے براہ راست نشریات سے کافی فائدہ ہوگا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 8:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details