اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی حکومت کو عدالت عظمیٰ کا نوٹس - aadhaar linking with social media

عدالت یہ جاننا چاہتی ہے کہ کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولرائز کرنےکے لئے کیا کوئی رہنما ہدایات طے کر رہی ہے۔

مرکزی حکومت کو عدالت عظمیٰ کا نوٹس

By

Published : Sep 13, 2019, 3:20 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:20 AM IST

سپریم کورٹ نے فیس بک اور واٹس ایپ کو آدھار سے لنک کرنے سے متعلق مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

جسٹس دیپک گپتا کی صدارت والی بینچ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے کہ کیا وہ سوشل میڈیا کو ریگولرائز کرنے کےلئے کوئی گائڈلائن بنا رہی ہے۔

جج نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 24ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک اور واٹس ایپ نے عرضی داخل کرکے ملک کے کے الگ الگ ہائی کورٹ میں زیر التوا عرضیوں کو سپریم کورٹ میں منتقل کرنے کی اپیل کی ہے۔

مدراس ،ممبئی، اور مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں اس موضوع سے متعلق کئی عرضیاں زیر التوا ہیں۔

عرضیوں میں یہ مطالبہ کیاگیا ہے کہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا کو آدھار سے جوڑا جائے تاکہ پوسٹ لگانے والے کی پہچان کرنا آسان ہوسکے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 11:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details