اردو

urdu

سی اے اے: کیرالہ حکومت کی درخواست پر مرکز سے جواب طلب

By

Published : Feb 4, 2020, 11:24 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:08 AM IST

سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی کیرل حکومت کی درخواست پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

مرکزی حکومت کو یہ سمن اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کے ذریعے دیا گیا۔ گذشتہ 13 جنوری کو کیرالہ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت ایک بے مثال روایت قائم کرتے ہوئے مرکزی قانون کو چیلنج کیا ہے۔

کیرالہ حکومت نے متنازعہ سی اے اے 2019 کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے بھارت کے آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت عرضی دائر کی ہے۔ سوٹ میں پاسپورٹ (بھارت میں داخلہ) ترمیمی قانون 2015 اور غیر ملکیوں (ترمیمی) آرڈر 2015 کو بھی چیلنج کیا گیا ہے، جس نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ان غیر مسلم تارکین وطن کے قیام کو باضابطہ کر دیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 5:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details