نئی دہلی:سپریم کورٹ نے آج جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کی درخواست پر دہلی پولیس سے جواب طلب کیا۔ عمر خالد نے اپنے اوپر لگائے گئے یو اے پی اے قانون سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ فروری 2020 میں عمر خالد کے خلاف دہلی فسادات کے حوالے سے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اے ایس بوپنا اور ہیما کوہلی نے دہلی پولیس کو نوٹس بھیج کر اگلے چھ ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ اس سے قبل عمر خالد نے مارچ 2022 میں کرکرڈوما کورٹ میں ضمانت کی درخواست دی تھی، لیکن اسے مسترد کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
SC on Umar Khalid Bail عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے 6 ہفتے میں جواب مانگا - عمر خالد کی درخواست پر سپریم کورٹ نے 6 ہفتے میں
عمر خالد نے اپنے اوپر لگائے گئے یو اے پی اے قانون سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے پولیس سے 6 ہفتے میں جواب مانگا ہے۔
عمر خالد نے اس فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور اکتوبر 2022 میں ان کی درخواست کو یہاں بھی مسترد کر دیا گیا۔ جس کے بعد عمر خالد نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اگرچہ، سپریم کورٹ نے یہ معاملہ چھ ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے، لیکن سپریم کورٹ نے عمر خالد سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ یہ درخواست تعطیلاتی بنچ کے سامنے لے جا سکتے ہیں۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد پر دہلی تشدد کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 13، 16، 17 اور 18 کے علاوہ عمر خالد کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔