نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو گجرات سے تعلق رکھنے والی عصمت دری کی متاثرہ لڑکی کو حمل ختم کرنے کی اجازت دے دی- جسٹس بی وی ناگرتھنا کی سربراہی والی سپریم کورٹ کی دو ججوں کی بنچ نے، جس میں جسٹس اجل بھویان بھی شامل تھے، اپنے حکم میں خاتون کی حمل کو ختم کرنے کی درخواست قبول کرتے ہوئے اسے اس کی اجازت دے دی- درخواست گزار (متاثرہ خاتون) کے وکیل کے ذریعہ سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ 25 سالہ خاتون نے 7 اگست کو گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ایم ٹی پی (میڈیکل ٹرمینیشن آف پریگننسی) ایکٹ 2021 نے عورت کو حمل کے اسقاط حمل کے لیے 24 ہفتوں کی کافی مدت دی ہے۔ یہ مناسب عدالت کے سامنے رٹ پٹیشن دائر کرکے 24 ہفتوں کے بعد بھی اسقاط حمل کی گنجائش دیتا ہے۔