اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایئر انڈیا کو 10 دنوں کے لیے سپریم کورٹ سے فوری راحت - سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پیر کو ایئر انڈیا کو فوری ریلیف دیتے ہوئےغیرنوٹیفائڈ بین الاقوامی پروازوں میں اگلے 10 دنوں تک درمیانی نشستوں پر بھی مسافروں کو بٹھا کر لانے کی منظوری دے دی۔

Supreme Court allows Air India to fly with middle seats occupied till June 6
ایئر انڈیا کو 10 دنوں کے لیے سپریم کورٹ سے فوری راحت

By

Published : May 25, 2020, 3:26 PM IST

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی كیش رائے کی بنچ نے عیدالفطر کی چھٹی کے دن ارجنٹ سماعت کرتے ہوئے ایئر انڈیا کے لیے یہ راحت دی۔

تاہم عدالت نے واضح کر دیا کہ 10 دنوں کے بعد ایئر انڈیا کو بمبئی ہائی کورٹ کے اس حکم پر عمل کرنا ہوگا جس میں کہا گيا ہے کہ سفر کے دوران درمیان کی ایک نشست خالی چھوڑنی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details