نئی دہلی: انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر افسر سنیل برتھوال نے جمعہ کو وزارت تجارت اور صنعت میں سکریٹری محکمہ کامرس کا عہدہ سنبھال لیا۔ یہ اطلاع آج یہاں وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی۔ قبل ازیں برتھوال وزارت محنت اور روزگار میں سکریٹری کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔ Who is Sunil Barthwal
سنیل برتھوال بہار کیڈر کے آئی ایس افسر ہیں۔ انہوں نے دہلی کے سینٹ اسٹیفن سے معاشیات میں بی اے آنرس اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے معاشیات کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کنگز کالج، لندن میں مسابقتی قانون کے اکنامکس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کیا۔