شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے آج راشٹرپتی بھون پہنچ کر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور ان سے زرعی بلز کو واپس بھیج دینے کا مطالبہ کیا تاکہ پارلیمنٹ میں ان بلز پر دوبارہ غور و خوص کیا جاسکے۔ انہوں نے صدر سے زرعی بلز پر دستخط نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔
سکھبیر سنگھ بادل نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسان زرعی بلز کے خلاف ہیں اور وہ اس نے ترمیم چاہتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ کسانوں سے مشاورت کے ذریعہ بلز میں ترمیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانون کو ملک کے عوام کی بھلائی کےلیے بنایا جانا چاہئے۔