اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim Majlis Mushawarat ملک میں ایسے حالات تو تقسیم ہند کے دوران بھی نہیں تھے: فیروز احمد - regret of Muslim Majlis consultation

قومی دارالحکومت دہلی میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک کے موجودہ حالات اور گذشتہ دنوں ریاست ہریانہ کے نوح ضلع میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد پر بات کی گئی اس دوران مشاورت کے صدر ایڈووکیٹ فیروز احمد نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے جو حالات ہیں ویسے حالات تو تقسیم ہند کے دوران بھی نہیں ہوئے تھے۔ Such conditions did not exist in country even during partition of India: Muslim Majlis Mushawarat

ملک میں ایسے حالات تو تقسیم ہند کے دوران بھی نہیں تھے
ملک میں ایسے حالات تو تقسیم ہند کے دوران بھی نہیں تھے

By

Published : Aug 12, 2023, 5:51 PM IST

ملک میں ایسے حالات تو تقسیم ہند کے دوران بھی نہیں تھے: فیروز احمد

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک کے موجودہ حالات اور گذشتہ دنوں ریاست ہریانہ کے نوح ضلع میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد پر بات کی گئی اس دوران مشاورت کے صدر ایڈووکیٹ فیروز احمد نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے جو حالات ہیں ویسے حالات تو تقسیم ہند کے دوران بھی نہیں ہوئے تھے۔

فیروز احمد نے مزید کہا کہ بھارت نے آزادی کے بعد سے ہی ملک میں ترقی کی راہ ہموار ہوئی جہاں کبھی ایک سوئی بھی تیار نہیں ہوتی تھی وہاں آج سب کچھ تیار کیا جا رہا اگر ازادی کے 75 سالوں میں سے گذشتہ 9 سالوں کو درمیان سے نکال دیں تو اور ان سالوں میں بھی پہلے کی طرح ملک کی ترقی کے لیے کام کیا جائے تو آج ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شمار کیا جاتا۔ وہیں مشاورت کے سابق صدر نوید حامد نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک کے حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ ٹرین کے اندر عام مسافروں کو اس نفرت کے ماحول کی وجہ سے قتل کیا جا رہا ہے۔ نفرتی تشدد اس قدر بڑھ گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہی عام لوگوں کو اپنی نفرت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: survey started in Gyanvapi campus گیانواپی مسجد کمپلیکس میں سروے کا کام دوبارہ شروع

نوید حامد نے مزید کہا کہ سِت گیر ہندو تنظیمیں اس بات کا مطالبہ کر رہی ہیں کہ مسلمان اس جگہ نہیں رہیں گے یا اس جگہ نہیں رہیں گے وہ غیر قانونی عمل ہے۔ اس سے نہ صرف ملک کا ماحول خراب ہو رہا ہے بلکہ اس سے ملک کی بدنامی بھی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان کہیں جانے والا نہیں ہے ہم ڈر کے بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں جب تک اس ملک میں امبیڈکر کا قانون اس ملک میں ہے تو مسلمان اس قانون کو پکڑ کر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ مسلمان اس ملک میں نہیں رہیں تو بھارت آئین سے بنیادی حقوق میں ترمیم کر دیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details