وزارت دفاع کے مطابق دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آرڈی او)اوربرہموس ایئر واسپیس نے یہ تجربہ صبح 10 بجکر 20منٹ پرکیا۔تجربہ کے دوران میزائل نے اپنی مقررہ 290کلومیٹر کی دوری کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا۔
اس تجربہ کے ساتھ ہی برہموس میں لگے ملکی آلات کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے اور اس سے دفاعی شعبہ میں ملک کی حصہ داری اورمیک ان انڈیا پروگرام کو کافی تقویت ملی ہے ۔
وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈی آرڈی او،برہموس اور میزائل سے منسلک صنعتوں کو کامیاب تجربہ کے لیے مبارک باد دی ہے ۔