اردو

urdu

ETV Bharat / state

بحریہ کے جنگی جہاز سے برہموس کا کامیاب تجربہ - آئی این ایس چنئی سے سپرسونک کروز میزائل

بحریہ کے دیسی جنگی جہاز آئی این ایس چنئی سے سپرسونک کروز میزائل برہموس کا آج کامیابی سے تجربہ کیا گیا۔

بحریہ کے جنگی جہاز سے برہموس کا کامیاب تجربہ
بحریہ کے جنگی جہاز سے برہموس کا کامیاب تجربہ

By

Published : Oct 18, 2020, 6:56 PM IST

دیسی ساخت اسٹلڈ ڈسٹرائر سے داغے گئے میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

'مہلک ہتھیار' کی حیثیت سے تنصیب کے بعد برہموس میزائل آئی این ایس چنئی کے سمندر سے سطح کے طویل فاصلے کے ہدف کو نشانہ بنانے والے جنگی جہاز کے بطور اس کی فتح کو یقینی بنائے گا اور یہ بحریہ کا ایک اور مہلک پلیٹ فارم بنے گا۔ برہموس کو ہندوستان اور روس نے مشترکہ طور پر ڈیزائن کرکے تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'کوئی ہماری ایک انچ زمین بھی نہیں لے سکتا'

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) برہموس انٹرپرائز اور ہندوستانی بحریہ کو اس کامیاب تجربے کے لئے مبارکباد دی ہے۔

ڈی آر ڈی او کے صدر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اس عظیم کارنامے پر ڈی آر ڈی او، برہموس انٹرپرائز، بحریہ اور انڈسٹری کے سائنسدانوں اور اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برہموس میزائل سے ہندوستانی مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details