نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ Jamia Millia Islam University کے طلبہ نے آف لائن کلاسیز شروع کرنے کےلیے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جامعہ انتظامیہ سے جامعہ ملیہ کو مکمل طور سے کھولنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے یونیورسٹی کافی عرصے سے بند ہے جس کی وجہ سے آن لائن پڑھائی ہو رہی ہے۔ اب یہ دو سال کے قریب پہنچ رہا ہے۔
طلبہ نے کہا کہ آن لائن پڑھائی میں کئی پریشانیاں پیش آتی ہیں، ایسے میں اب کورونا کیسز میں کمی آئی ہے اور اسکولوں و کالجوں کو کھولنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ اس لیے جامعہ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی کو کھولا جائے تاکہ طلبہ آف لائن کلاسیز کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر طلبہ کے مطالبے پر غور نہیں کیا جاتا ہے تو وہ دھرنے پر بیٹھ جائیں گے۔