شاہین باغ کے مظاہرین کو پولیس کی جانب سے جامعہ سے راج گھاٹ تک مارچ نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
دراصل جامعہ کے طلبا شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف ایک مارچ نکالنے والے ہیں، جس کی اجازت پولیس نہیں دی ۔
واضح رہے کہ دوپہر 12 بجے سے ہی مظاہرین جامعہ کے گیٹ نمبر 7 پر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے اور جامعہ سے راج گھاٹ تک مارچ نکالنے کی اجازت نہیں دینے پر مظاہرین کافی ناراض دکھے۔