اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی یونیورسٹی میں نئے طلباء کا پہلا دن - دہلی یونیورسٹی میں نئے طلباء کا پہلا دن

دہلی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنا سبھی طالب علموں کا خواب ہوتا ہے لیکن داخلے کی لڑائی میں کچھ خوش نصیب ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

دہلی یونیورسٹی میں نئے طلباء کا پہلا دن

By

Published : Jul 20, 2019, 9:43 PM IST

اسی سے متعلق ذاکر حسین دہلی کالج کے طلباء سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی اور جانا کہ کالج میں ان کا پہلا دن کیسا گزرا۔

پہلے روز ذاکر حسین دہلی کالج میں سبھی طلباء کو اورینٹیشن پروگرام میں مدعو کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی اس تقریب کے دوران طلباء کو کالج کی تاریخ اور اس سے متعلق تمام تر معلومات ایک ویڈیو کے ذریعہ دکھائی گئی۔ اس دوران طلبا نے کئی پرفارمنسز بھی کیے جس میں رقص، گیت اور تبلہ جیسے پروگرام شامل رہے۔

دہلی یونیورسٹی میں نئے طلباء کا پہلا دن

وہیں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مسرور احمد بیگ نے بتایا کہ اس برس جبکہ ابھی پانچویں کٹ آف لسٹ جاری کی گئی ہے اور داخلہ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اس کے باوجود ذاکر حسین دہلی کالج میں 1950 طلباء اب تک ایڈمیشن لے چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details