لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو کہا کہ سڑکوں پر کسانوں کی جدوجہد Struggle of Farmers کی جیت آج پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں سنائی دے گی جب تین زرعی قوانین واپس لئے جائیں گے۔
پرینکا واڈرا نے ٹوئٹ کیا’’آج ہمارے ان داتاؤں کی جدوجہد کی جیت پارلیمنٹ میں گونجے گی۔ آج ایک بار پھر کسانوں کی تحریک میں شہید ہونے والے 700 اور لکھیم پور کے کسانوں کی شہادت کو یاد کرنے کا دن ہے‘‘۔
آج جب پارلیمنٹ میں بل واپس ہوں گے تو پورا ملک’جے کسان‘ گائے گا اور ان دینے والوں کے آگے سر جھکا دے گا۔