اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاہین باغ میں ملک مخالف سازش کے پختہ ثبوت: بی جے پی - بی جے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان سمبت پاتر نے کہا کہ دہلی کے شاہین باغ میں ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے رچی جارہی سازشوں کے اس کے پاس پختہ ثبوت ہیں۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا
بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا

By

Published : Jan 25, 2020, 5:31 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 9:26 AM IST

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک کی آزادی کو ختم کرنے کے لیے شاہین باغ میں سازش رچی جا رہی ہے جس کے پختہ ثبوت ہمارے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو میں ایک مقرر لوگوں سے آسام کا ملک کے باقی حصوں سے رابطہ توڑنے کی اپیل کر رہا ہے۔

پاترا نے کہا کہ 'ویڈیو میں جس طرح سے ملک مخالف جذبات کو بھڑکایا گیا ہے وہ نہ صرف باعث تشویش ہے بلکہ ملک سے غداری بھی ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہلی کا شاہین باغ 'دشاہین' (بے سمت) باغ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ویڈیو میں ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بات کہی گئی ہے نیز آسام اور شمال مشرقی بھارت کو ملک سے علٰیحدہ کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔

بی جے پی کے ترجمان نے مزید کہا کہ 'ويڈیو میں ایک شخص کہتا ہوا دکھائی دے رہا ہے کہ بھارتی فوج کو شمال مشرقی بھارت میں داخل ہونے سے گریز کرنا چاہیے، آپ فوج کو آسام اور شمال مشرقی بھارت کی دیگر ریاستوں میں داخل ہونے سے کیوں روکنا چاہتے ہیں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 9:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details