چین سے سامان کی وسیع جانچ کے بعد ہی چین سے آئے سامان کی ڈیلیوری کے لئے آگے بھیجا جارہا ہے، اس کام میں طویل وقت کی وجہ سے چین سے بہت سے سامان کارگو ٹرمینل ہی میں پھنس گیا ہے۔ ہوائی اڈے کے اہلکار کے مطابق بہت سے تاجروں اور کاروباریوں کو چین میں لوگوں کے تناؤ اور مخالفت کے پیش نظر سامان لے جانے کی خواہش بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آئی جی آئی ایئرپورٹ جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا کارگو مرکز ہے جہاں 72 ممالک کے 75 بین الاقوامی کارگو طیاروں سے سامان لایا جاتا ہے۔