اردو

urdu

'قومی شاہراہوں کی خستہ تعمیر پر سخت کارروائی ہوگی'

قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے کہا ہے کہ قومی شاہراہوں پر سڑک اور پل وغیرہ کی تعمیر کے معیار میں کوئی رعایت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خستہ تعمیری امور کے لیے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

By

Published : Sep 2, 2020, 7:44 PM IST

Published : Sep 2, 2020, 7:44 PM IST

national authority highway of india
قومی شاہراہوں کی خستہ تعمیر پر سخت کارروائی ہوگی

این ایچ اے آئی کے صدر ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو نے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ان کی ترجیحی اعلیٰ معیار اور بین الاقوامی سطح کے قومی شاہراہوں کی تعمیر کرنا ہے اور ان کی تعمیری کاموں میں کسی طرح کا سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خستہ کام کے لیے جو بھی ٹھیکیدار یا فرم ذمہ دار پائے جائیں گے، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

اس سلسلے میں این ایچ اے آئی نے گجرات کے جیت پو۔گوڈہ علاقے میں قومی شاہراہ 88 پر خستہ تعمیر کے لیے سائیں تعمیراتی کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس کے دو برس تک این ایچ اے آئی میں کوئی بھی کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قصوروار پائے جانے کے بعد یہ کمپنی کسی بھی طرح کا کوئی کام دو برس تک این ایچ اے آئی سے حاصل نہیں کر سکے گی۔

ایمس کا او پی ڈی عارضی طور پر بند

این ایچ اے آئی کا کہنا ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں اس کے ماہرین کی ٹیم 24 گھنٹے کے اندر جائے حادثہ پر پہنچتی ہے اور حادثہ کا ٹیکنیکل تجربہ کرکے ذمہ داری طے کرتی ہے۔ یہ ٹیم حادثے کے تمام پہلو کی باریکی سے تجربہ کرکے تین دنوں میں رپورٹ تیار کرتی ہے اور سات دنوں کے اندر آخری رپورٹ دیتی ہے۔ بعد ازاں اس رپورٹ کی وسیع پیمانے پر تحقیق کی جاتی ہے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details