سول سوسائٹی کے ذریعہ ایک تحریری اپیل جاری کی گئی ہے جس میں اپروانند، راہل روے، یوگیندریادو، عینی راجا، ہرش مندر، فرح نقوی، شبنم ہاشمی اورعائشہ قدوائی جیسی اہم سماجی شخصیات نے دستخط کیے ہیں۔
سول سوسائٹی کی تشدد بند کرنے کی اپیل - فساد کو فوراً روکنے کی اپیل
دہلی میں جاری تشدد پسندانہ واقعات کے مدنظرسول سوسائٹی نے مشترکہ اپیل جاری کرکے تشدد اور فساد کو فوراً روکنے کی اپیل کی ہے۔
سول سوسائٹی نے کی اپیل
انہوں نے اپنی اپیل میں انتظامیہ، سیاست دانوں، باشندوں، دہلی پولیس کمشنر، وزیر داخلہ، وزیراعلی، وزیراعظم کوخطاب کرتے ہوئے تمام طرح کے تشدد پرقابو پانے کے لئے اقدامات کرنے کو کہا ہے۔
انہوں نے اپنے آٹھ سطری اپیل نامہ میں کہا کہ 'ہم فسادات کے سلسلہ کو برداشت نہیں کرسکتے۔ اس لئے دہلی کے ہر باشندہ کو باہرنکل کر سامنے آنا چاہیے اورامن کو یقینی بنانا چاہیے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 2:35 PM IST