قومی دارالحکومت دہلی میں واقع سپریم کورٹ نے مہلک وبا کوروناوائرس کے تیزی سے ہونے والے پھیلاؤ کے پیش نظر ایمبولینس کے لیے منمانہ چارج وصول کیے جانے پر روک کے مطالبہ سے متعلق درخواست پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت والی تین رکنی بینچ نے غیر سرکاری تنظیم 'ارتھ' کی درخواست پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ایمبولینس کا منمانا کرایہ وصول کرنے پر روک درخواست گزار کی جانب سے پیش وکیل دھرو ٹمٹا نے دلیل دی کہ پورے ملک میں نہ صرف ایمبولینس کی کمی ہے، بلکہ ان کی خدمات بد انتظامی کا شکار ہے، ایمبولینس کے لیے منمانہ چارج کیوں کیا جاتا ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عوامی گاڑیوں کو ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی ایک مرکزی منصوبہ بندی جائے۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ ملک بھر کے تمام ایمبولینس کو ایک چھت کے تحت لایا جائے تاکہ عام آدمی تک اس کی پہنچ کو ممکن بنایا جاسکے۔