اطلاع کے مطابق پٹیالا ہاؤس کورٹ نے آئی سی آئی سی آئی بینک کے سابق ایم ڈی اورسی او چندا کوچر پر بنی فلم کی ریلیز کی تاریخ پر پابندی عائد کیا ہے
چندا گوچر کے پٹیالا ہوؤس کورٹ میں داخل درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ضلع جج سندیپ گرگ نے فلم ہدایت کار کوحکم دیا کے فلم کو اگلے سماعت تک آف لائن یا آن لائن ریلیز نہیں کیا جائے گا۔
چندا کوچر پر مبنی فلم پر روک چندا کوچر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اس فلم کو بنانے کے لئے ان کی منظوری نہیں لی گئی تھی اور اس فلم میں ان کی شبیہہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
فلم کا نام ہے 'چندا سنگنیچر دیٹ روئنٹ اے کیریئر، درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلم میں قصوروار ثابت کیا گیا ہے، جبکہ معاملہ ابھی عدالت میں چل رہا ہے اور چارج شیٹ بھی داخل نہیں کی گئی ہے۔
اجے سنگھ کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں مرکزی کردار میں گوریلین چوپڑا ہیں جبکہ آدتیہ ورما اور پشپندر تیواری اس فلم کے حصہ ہیں۔