اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسٹوکس بنے دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ آل راؤنڈر - Stocks performed well against the West Indies

اسٹوکس ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں ونڈیز کپتان جیسن ہولڈر کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

اسٹوکس بنے دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ آل راؤنڈر
اسٹوکس بنے دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ آل راؤنڈر

By

Published : Jul 21, 2020, 8:13 PM IST

دبئی: انگلینڈ کے بین اسٹوکس ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں ونڈیز کپتان جیسن ہولڈر کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

اسٹوکس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مانچسٹر میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کی وجہ سے انگلینڈ نے ونڈیز کو 113 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

اسٹوکس نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 176 اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست 78 رنز کی نصف سنچری اسکور کی تھی جبکہ میچ میں تین وکٹیں بھی لی تھیں۔

اسٹوکس 497 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر سے پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے ہولڈر کو زیر کیا ہے۔ ہولڈر پچھلے 18 مہینوں سے ٹیسٹ میں پہلے نمبر پر آل راؤنڈر تھے۔

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کے بعد 2006 میں اسٹوکس آئی سی سی کی درجہ بندی میں سر فہرست انگلش کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے ہولڈر پر 38 کی برتری حاصل کرلی ہے جو دوسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں ۔

ونڈیز کے کپتان ہولڈر ایک جگہ لڑھک کر 459 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر گر گئے ہیں۔ ہولڈر نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 32 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ وہ دوسری اننگز میں 33 رنز کے عوض ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے۔

اسٹوکس کے علاوہ انگلینڈ کے کرس ووکس نے بھی آل راؤنڈر رینکنگ میں فائدہ اٹھایا ہے۔ وہ اب 211 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔ آل راؤنڈر رینکنگ کے علاوہ اسٹوکس نے بیٹنگ کی درجہ بندی میں بھی فائدہ اٹھایا ہے اور وہ آسٹریلیائی اسٹیون اسمتھ اور بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کے پیچھے 827 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بیٹنگ کی درجہ بندی میں اسمتھ 911 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور وراٹ 886 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

بیٹنگ کی درجہ بندی میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ 738 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں جبکہ ونڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے بلے باز ڈومینک سبلی 575 پوائنٹس کے ساتھ اپنے کیریئر کی بہترین 35 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ بولنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں وہ ونڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔

براڈ نے دوسرے میچ میں مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کیں جس کی مدد سے وہ 768 پوائنٹس کے ساتھ 10 نمبر پر پہنچ گئے۔ دوسرے میچ سے باہر ہونے والے انگلینڈ کے دوسرے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن 759 پوائنٹس کے ساتھ 11 ویں پوزیشن پر کھسک گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details