اردو

urdu

ETV Bharat / state

گراؤنڈ رپورٹ: جے این یو طلبا کا احتجاج، پولیس پر مبینہ زیادتی کا الزام

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے طلبا پر پولیس نے مبینہ طور پر لاٹھی چارج کیا، جس میں متعدد طلبا شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔

حتجاج کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج

By

Published : Nov 20, 2019, 3:01 PM IST

اطلاع کے مطابق پیر کے شام دیر رات اضافی فیس کو لے کر جے این یو کے طلبا وائس چانسلر سے ملاقات کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ بڑھی ہوئی فیسوں کے رول بیک پر بات کیا جا سکے۔

حتجاج کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج

لیکن کافی مشقت کے بعد جب وائس چانسلر کے طرف سے کوئی سنوائی نہیں ہوئی تو جے این یو طلبا نے پارلیمنٹ کے لیے پر امن مارچ کیا، کئی رکاوٹوں کے بعد طلبا جب صفدر جنگ مقبرے کے پاس پہنچے تو پولیس نے بنا انتباہ کے ان پر لاٹھیاں پرسانا شروع کر دی، جس سے کئی طلبا شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

احتجاج کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج۔ویڈیو

اسی دوران احتجاج کر رہے ایک طالب علم نے بتایا کہ ان میں سے اکثر و بیشتر طلبا ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو معاشی طور پر بہت ہی تنگ دست ہیں، جس کے وجہ سے بڑھی فیس ادا کرنے میں وہ ناکام ہیں۔
ایسے ہی ایک طالب علم جتیندر سونا نے بتایا کہ اس کا تعلق اڑیسہ کے ایک عام گھرانے سے ہے، وہ جے این یو میں پڑھائی کے لیے، گیس پائپ لائن بچھانے سے لے کر تمام طرح کے مزدوری کرکے جے این یو میں داخلہ لیا ہے۔

حتجاج کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جے این یو انتظامیہ کے طرف سے جو اسکالرشپ دیا جاتا ہے، وہ صرف 2 سے 5 ہزار کے درمیان ہوتا ہے، جس سے تحقیقی کام کرنے والے طلبا کے لئے فیلڈ ورک، پرنٹ آؤٹ، اور باقی تحقیقی کام کرنا مشکل ہوتا ہے، اس صورتحال میں طلبا کے لیے7 سے 8 ہزار روپے کرایہ ادا کرنا مشکل ہوگا ۔
حتجاج کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج

دوسری طرف اتراکھنڈ کے ایک طالب علم جو جے این یو میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وہ سول سروسز کی تیاری کر بھی کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کے لیے ان کے ذہن میں جو احترام تھا وہ کل پولیس کے ذریعے کئے گئے ظلم نے ختم کر دیا۔

پولیس نے زخمی ساتھیوں کو طبی امداد کے بجائے تحویل میں لیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details