اردو

urdu

ETV Bharat / state

’اپوزیشن جماعتیں کسان مخالف بل کے خلاف متحد ہوں‘ - Statement of congress on farmers bill

کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کسانوں سے جڑے لوگوں کا استحصال کرنا چاہتی ہے، اس لیے پارلیمنٹ میں وہ کسان مخالف بل لے کر آئی ہے، یہ بل قانون نہ بنے اس کے لیے کانگریس اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔

congress
کانگریس

By

Published : Sep 19, 2020, 5:01 PM IST

سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ اس بل کو قانون بننے سے روکنے کے لیے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ہرحال میں ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور یہ یقینی بنانا چاہیے کہ اس بل میں جو التزام کیے گئے ہیں وہ قانون کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کا جو مسودہ تیار کیا گیا ہے وہ کسانوں کے لیے خطرناک ہے اس لیے کانگریس و دیگر پارٹیوں کو کسانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے اور ہر پارٹی کو طے کرنا ہے کہ وہ کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے یا اس بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ جو کسانوں کا جینا مشکل کررہی ہے۔

سابق مرکزی وزیر نے خوراک کی حفاظت کو ملک کے باشندوں کے لیے ضروری قرار دیا اور کہا کہ اس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، عوامی تقسیم نظام، سرکاری خرید اور کم از کم امدادی قیمت کو انہوں نے اس نظام کا بنیادی ستون بتایا اور کہا کہ مودی حکومت ان تینوں پر حملہ کررہی ہے اور اسے روکنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی کسانوں سے متعلق قانون کے سلسلے میں حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ ’’کسانوں کے لیے یہ مشکل وقت ہے، حکومت کو ایم ایس پی و کسانوں کی فصل خرید کے نظام میں اس وقت ان کی مدد کرنی چاہیے تھی لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس، بی جے پی حکومت اپنے امیر کھرب پتی دوستوں کو زرعی شعبے میں داخل کرنے کے لیے بے قرار دکھ رہی ہے، وہ کاشتکاروں کی بات تک نہیں سننا چاہتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details