اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اترپردیش میں مظاہرین پر تشدد، پولیس کو وزیراعلی کی پشت پناہی حاصل تھی'

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شامل مظاہرین پر جو تشدد ہوا وہ ریاستی دہشت گردی ہے۔

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد

By

Published : Dec 30, 2019, 5:45 PM IST

Updated : Dec 31, 2019, 7:37 AM IST

نوید حامد نے کہا کہ 'اترپردیش میں پولیس کی قیادت میں حملے ہوئے اور پولیس کو وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی پشت پناہی حاصل تھی'.

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے وجود میں مسلم دشمنی کا زہر بھرا ہوا ہے، وہ ایک شدت پسند تنظیم چلاتے ہیں، جو ہوا ہے وہ کافی بھیانک ہے۔

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد، ویڈیو

مشاورت کے صدر نے تنظیم برائے اسلامی ممالک (او آئی سی) کی مداخلت کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'صرف او آئی سی کی بات نہیں بلکہ اقوام متحدہ سمیت مختلف اداروں نے اس پر تنقید کی ہے اگر بھارت جو اپنے جمہوری اقدار کے لیے جانا جاتا ہے، یہاں کچھ ایسا ہوتا ہے تو دنیا خاموش نہیں رہے گی۔

Last Updated : Dec 31, 2019, 7:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details