اردو

urdu

ETV Bharat / state

چینی ایپ پر پابندی لگانے کے فیصلے کی ملک نے تعریف کی: جاؤڈیکر - chinese app ban by india

حکومت نے جن ایپ پر پابندی لگائی ہے ان میں ٹک ٹاک، شیئر ایٹ، کوائی، یو سی براوزر، بیڈو میپ، شین، کلاش ای کنگس، ڈی یو بیٹری سیور، ہیلو، لیکی، یو کیمپ میک اپ، می کمیونٹی، سی ایم براوزرس، وائر کلینر، یو سی نیوز، کلب فیکٹری، وی چاٹ سمیت 59ایپ شامل ہیں۔

جاوڈیکر
جاوڈیکر

By

Published : Jun 30, 2020, 5:37 PM IST

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ 59موبائل ایپ پر پابندی لگانے کے حکومت کے فیصلے کی پورے ملک نے تعریف کی ہے اور یہ خود انحصار ہندستان کی طرف ایک صحیح قدم ہے۔

جاوڈیکر نے آج یہاں ٹوئٹ کرکے کہا کہ پورے ملک نے چین کی 59موبائل ایپ پر پابندی لگانے کے لئے مودی حکومت کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔ اس سے ہندستانی اسٹارٹ اپ کو حوصلہ ملے گا اور وہ بہت جلد بہتر ایدیشن کے ساتھ آئیں گے۔ یہ خودانحصار ہندستان کی طرف ایک صحیح قدم ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے چین سے چلنے والی 59موبائل ایپ پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ قدم ملک کی خودمختاری، یکجہتی اور قومی سلامتی کے مدنظر اٹھایا گیا ہے۔

حکومت نے جن ایپ پر پابندی لگائی ہے ان میں ٹک ٹاک، شیئر ایٹ، کوائی، یو سی براوزر، بیڈو میپ، شین، کلاش ای کنگس، ڈی یو بیٹری سیور، ہیلو، لیکی، یو کیمپ میک اپ، می کمیونٹی، سی ایم براوزرس، وائر کلینر، یو سی نیوز، کلب فیکٹری، وی چاٹ سمیت 59ایپ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details