اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارتی نژاد امریکی فیڈرل کورٹ کے چیف جج مقرر - چیف جج بننے پر مبارکباد

ممتاز بھارتی امریکی سری سری نواسن جنوبی ایشیا کے پہلے ایسے فرد ہیں جن کی فیڈرل سرکٹ کورٹ میں بحیثیت جج تقرری ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ تاریخ رقم کی ہے جس سے ہر بھارتی شہری کو فخر ہوگا۔ فیڈرل کورٹ کو امریکی سپریم کورٹ کے بعد دوسرا اہم کورٹ مانا جاتا ہے۔

ایک بھارتی، جنوبی ایشین نژاد کے پہلے فرد مقرر
ایک بھارتی، جنوبی ایشین نژاد کے پہلے فرد مقرر

By

Published : Feb 19, 2020, 12:20 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:04 PM IST

52 سالہ سری سری نواسن ڈی سی سرکٹ کورٹ کے چیف جج بنائے گئے ہیں۔

ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سری سری نواسن جج میرک گارلینڈ کے عہدے پر فائز ہوئے جو 1997 سے ڈی سی سرکٹ کے ممبر اور 2013 سے چیف جج رہے ہیں۔

سری سری نواسن کو مئی 2013 میں کولمبیا سرکٹ ڈسٹرکٹ کے لیے امریکی عدالت میں مقرر کیا گیا تھا۔

سری سری نواسن پہلے بھارتی نژاد امریکی ہیں جنہیں امریکہ کی دوسری طاقت ور عدالت میں تقرری ملی ہے۔

امریکی فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن کی چیئرپرسن اجیت پائی نے جسٹس سری سرینواسن کو ڈی سی سرکٹ کے لیے امریکی عدالت اپیل کے چیف جج بننے پر مبارکباد پیش کی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details