روی شنکر نے سری لنکائی تملوں کو شہریت دینے کا مطالبہ کیا - لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل(سی اے بی)
لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل(سی اے بی)کے پاس ہونے کے ایک دن بعد ہندو مذہب کے روحانی گرو اور آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر نے ملک میں 35 سال سے زیادہ عرصے سے رہ رہے سری لنکا کے تمل پناہ گزینوں کو شہریت دینے کی مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے۔
روی شنکر نے سری لنکائی تملوں کو شہریت دینے کا مطالبہ کیا
شری شری روی شنکر نے منگل کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میں ہندوستانی حکومت سے ایک لاکھ سے بھی زیادہ سری لنکائی تملوں کو شہریت دینے کے لیے غور کرنے کی اپیل کرتا ہوں، جو گزشتہ 35 برسوں سے زیادہ مدت سے ملک میں رہ رہے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ تمل ناڈوکےمختلف علاقوں میں سرکاری پناہ گزیں کیمپوں میں لاکھوں کی تعداد میں سری لنکائی تمل رہ رہے ہیں۔