دہلی پولیس کے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ 19 آپریل سے 18اگست 2021تک 41,65,26,279روپے جرمانہ کے طورپر وصولے گئے۔
عوامی مقامات پر 1387 لوگ تھوکتے ہوئے پکڑے گئے۔ جنوب مغربی دہلی میں سب سے زیادہ 399، جبکہ روہنی ضلع میں 229 اور اس کے بعد شمالی دہلی میں 217لوگوں کو ان کی تھوکنے کی عادتوں کی وجہ سے جرمانہ ادا کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت کے جنوبی، مغربی، وسطی ضلع اور دہلی میٹرو اور اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سرحدی علاقوں میں گزشتہ چار ماہ میں ایک بھی شخص عوامی مقامات پر تھوکتا ہوا نہیں ملا۔ دوارکا میں 57، شمال مغربی دہلی 84، مشرقی دہلی 25، شمالی دہلی میں تین، شمال مشرقی دہلی میں 92، باہری دہلی 105، جنوب مشرقی دہلی 12، شاہدر ضلع اور دہلی کے ہندستانی ریلوے کے سرحدوں علاقوں میں محض دو دو اور باہری شمالی دہلی میں 160لوگوں کو تھوکنے کے لئے جرمانہ دینا پڑا۔