اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم اسپائنل کورڈ پر معذوروں نے نکالی ریلی - دہلی

اسپائنل کورڈ انجری (ایس سی آئی) نے اتوار کے روز انڈیا گیٹ پر چوتھے عالمی یوم اسپائنل کورڈ انجری کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں 200 سے زائد معذوروں نے وہیل چیر پر ریلی نکالی۔

یوم اسپائنل کورڈ پر معذوروں نے نکالی ریلی

By

Published : Sep 9, 2019, 10:28 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:15 PM IST

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اس ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ساتھ میں معذوروں نے انڈیا گیٹ سے وجئے چوک تک مارچ کیا۔

یوم اسپائنل کورڈ پر معذوروں نے نکالی ریلی


اس ریلی میں انہوں نے پیغام دیا کہ اسپائنل کورڈ کی انجری کے بعد بھی زندگی ختم نہیں ہوتی ہے۔آپ اسے اتنے ہی جوش و خروش کے ساتھ گزار سکتے ہے۔زندگی جینے کا جذبہ کبھی چھوڑنا نہیں چاہیے۔

اس پروگرام کے منتظم ہریندر سنگھ چھابڑا نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد عوام کو اسپائنل کورڈ انجری کے بارے میں بیدار کرنا اور لوگوں کو سمجھانا کہ اس طرح کی چوٹ کے بعد بھی آپ کی زندگی ختم نہیں ہوتی ہے۔ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی نوجوان نسل سب سے زیادہ سڑک حادثے کی وجہ سے متاثر ہے ۔

اس لیے ہم بھارتی حکومت ذریعہ ٹریفک قانون میں بدلاؤ کیے جانے کی حمایت کرتے ہیں۔ٹریفک قانون میں سختی کرنے سے 10 فیصد بھی سڑک حادثے میں کمی آتی ہے تو اس سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 11:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details