نئی دہلی:نئی دہلی میں 'بدلتے حالات کے تقاضے اور ہندوستانی مسلمان‘ کے عنوان پر منعقد فقہ اکیڈمی نئی دہلی میں دو روزہ پروگرام میں مسلم دانشوروں نے کہا کہ 'مسلمانوں کو اپنی عزت، وقار کو برقرار رکھنا ہے تو سب سے پہلے اخلاقی کردار اور غیر مسلمانوں سمیت سبھی سے رشتہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔Programme in Fiqh Academy New Delhi
بٹلہ ہاؤس میں واقع فقہ اکیڈمی میں منعقد پروگرام کے دوران جماعت اسلامی ہند کے اسلامیہ کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے ادے پور سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'ادے پور میں جس طرح سے قتل کی واردات انجام دی گئی، وہ اسلام اور شریعت کا عمل نہیں ہوسکتا۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے پڑوسیوں اور اہل وطن غیر مسلموں سے رشتہ استوار کریں اور ان کی پریشانیوں میں شامل ہوں۔ اپنے اخلاق کو بلند کریں۔ یہی اسلام سکھاتا ہے اور اسی راستے سے تقویت مل سکتی ہے۔
مولانا ابوالکلام آزاد اوپن یونیورسٹی جودھپور کے وائس چانسلر پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'مسلمان غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ اس ملک میں مسلمان کبھی اکثریت میں نہیں رہا ہے۔ اس کے باوجود اس ملک پرحکمرانی کی ہے اور یہ بھول جائیے کہ مسلمان اکثریت میں آئیں گے تو حکمرانی کریں گے۔