گرو نانک دیو جی کی زندگی پر مبنی نمائش کے موقع پر پنجابی گلوکار دلیر مہندی بھی نیشنل میوزیم پہنچے۔ یہاں دکھائی جانے والی تمام چیزوں کا تعلق گرو نانک دیو جی کی زندگی سے ہے۔
اس موقع پر معروف پنجابی گلوکار دلیر مہندی نے کہا کہ 'ان دنوں ملک بھر میں کشیدہ اور انتشار کی کیفیت میں ایک رہنمائی کی ضرورت ہے تاکہ لوگ محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'آج کے دور میں ملک میں مذہب کے نام پر جو افراتفری پھیلی ہے، اس موقع پر گرو نانک دیو جی کی تعلیمات کو اپنانا ضروری ہے، جو تمام مذاہب کا احترام سکھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم پہلے انسان ہیں اور باقی مذہب یا ذاتیں سب بعد میں آتی ہیں۔'