نئی دہلی: مرکز نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 18 سے 22 ستمبر تک قومی دارالحکومت میں منعقد کیا جائے گا۔ مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے X پر ایک پوسٹ میں، جسے پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، کہاکہ "پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس (17 ویں لوک سبھا کا 13 واں اجلاس اور راجیہ سبھا کا 261 واں اجلاس) 18 سے 22 ستمبر تک بلایا جا رہا ہے جس کی 5 نشستیں ہوں گی۔ امرت کال کے درمیان پارلیمنٹ میں نتیجہ خیز بحث و مباحثے کے منتظر ہیں۔
پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا 18 ستمبر سے ہوگا آغاز، مرکزی حکومت کا اعلان - Lok Sabha
ایک بے مثال پیش رفت میں حکومت نے 18 ستمبر سے پارلیمنٹ کا پانچ روزہ خصوصی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے، جس میں پانچ اجلاس ہوں گے۔ Centre calls Special session of the Parliament from September 18-22;
Published : Aug 31, 2023, 4:31 PM IST
|Updated : Aug 31, 2023, 4:44 PM IST
تاہم، سیشن کے ایجنڈے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے کچھ دن بعد 18 ستمبر کو پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ کی پرانی عمارت میں ہو گا یا پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں، جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے جون میں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Third INDIA Alliance Meeting ممبئی میں آج سے اپوزیشن اتحاد انڈیا کا اجلاس
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس، جو 20 جولائی کو شروع ہوا تھا، اس مہینے کی 11 تاریخ کو اختتام پذیر ہوا۔ اس اجلاس کے دوران 23 دنوں میں 17 اجلاس ہوئے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے منی پور کے معاملے پر تقریباً ہر روز ایوان میں ہنگامہ کیا تھا۔ تاہم اس دوران حکومت نے ہنگامہ آرائی کے درمیان کئی اہم بلوں کو منظور کرایا۔