شہریت ترمیمی بل کو کابینہ کی منظوری ملنے کے بعد مسلسل سیاسی و سماجی جماعتیں چراغ پا ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف ملک کے خلاف ہے بلکہ بھارتی آئین کے بھی خلاف ہے۔
ایسے میں جو باتیں سامنے آ رہی ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ مودی حکومت ایک مخصوص مذہب کے خلاف سیاسی چال کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
'اپوزیشن شہریت ترمیمی بل پاس نہیں ہونے دے گی' اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب کانگریس کے قدآور رہنما راشد علوی سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ مودی اور امیت شاہ ملک کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔
معاشی طور پر تو وہ ملک کو برباد کر چکے ہیں۔ اب وہ عوام کے درمیان تفریق پیدا کرکے اپنی سیاست کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اس سے بی جے پی کو نقصان ہی ہوگا اگر انہیں کوئی بل پاس کرانا ہی ہے تو مرکزی حکومت کو حزبِ اختلاف کی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے.