نئی دہلی:ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس سمیت پارٹی کے19ارکارکنان کو دہلی پولیس کے ذریعہ حراس میں لیے جانے کے پانچ گھنٹے بعد رہا کیا گیا۔
ویلفیئر پارٹی نے اپنے اعلان کردہ احتجاج میں شرکت کے لیے پارٹی دفتر ابوالفضل انکلیو نئی دہلی سے محمد جاوید کوکلیدی ملزم بنانے،تیستاستلواڑ ، سابق ڈی جے پی سری کمار اور صحافی محمد زبیر کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لیے جنتر منتر جارہے تھے کہ دفتر کے باہر ہی دہلی پولیس نے ویلفیئر پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس سمیت 17 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔پہلے انہیں شاہین باغ تھانہ پھر بعد میں کالکا جی تھانہ لے کر گئےاور پانچ گھنٹے کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔
Exclusive Interview With Qasim Rasool Ilyas
اطلاعات کے مطابق اترپردیش کے پریاگ راج تشدد معاملے میں محمد جاوید پمپ کو کلیدی ملزم بنانے،مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کیے جانے ،تیستا سیتلواڑ ،سابق ڈی جے پی سری کمار اورصحافی محمدزبیر کی گرفتاری کے خلاف ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے آج جنتر منتر پر احتجاج کا اعلان کیا تھا، جس کے لیے دہلی پولیس سے اجازت بھی لے لی گئی تھی، لیکن احتجاج سے قبل شام کو ہی دہلی پولیس نے اجازت نامہ کو کینسل کردیا اور پولس نے احتجاج کے لئے اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔ آج تقریباًصبح 11:15بجے دن میں جیسے ہی پارٹی کارکنان بس میں سوار ہوگئے انھیں آگے بڑھنے سے روک دیا اور انہیں حراست میں لے کر کالکا جی پولس اسٹیشن گئی۔بعد ازاں دہلی پولیں نے 5گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد شام کو رہاکردیا ۔
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نےای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ابوالفضل انکلوسے جب ہمارے کارکنان جنتر منتر جانے کے لئے بس میں بیٹھ گئے تو شاہین باغ تھانے کی پولیس نے انھیں آگے نہیں بڑھنے دیا اور انھیں کالکاجی پولس اسٹیشن لے کر چلی گئی۔ ہم نے شاہین باغ کے ایس ایچ او سے بات کرنے کی کوشش کی تو ان سے بات کرنے کے بجائے انھیں اور ان کے ساتھ گئے قومی سکریٹری رزاق پالیری اور کرناٹک ویلفیئر پارٹی کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین کو بھی حراست میں لے کر کالکاجی تھانہ بھیج دیا اور تقریباً 6 گھنٹے کے بعد ان سب کی رہائی عمل میں آئی۔