نئی دہلی:اس موقع پر 'اپنے لیڈروں کو جانیں' پروگرام کے تحت 80 نوجوانوں نے، جن کا انتخاب وزارت تعلیم اور وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل کود ، حکومت ہند کے تعاون سے کیا گیا، نے بھی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو مرکزی ہال میں خراج عقیدت پیش کیا۔ پارلیمنٹ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے ان نوجوانوں نے وزارتوں کے ذریعہ منعقدہ آل انڈیا سطح کے مقابلوں کے فاتح کے طور پر ایونٹ میں اپنے علاقے کی نمائندگی کی۔ کئی نوجوان شرکاء نے نیتا جی کی گرانقدر خدمات پر ہندی، سنسکرت، انگریزی اور علاقائی زبانوں میں تقریر کی اور ان کی زندگی کے متاثر کن نظریات کو یاد کیا۔
پارلیمانی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( پرائڈ)، لوک سبھا سکریٹریٹ نے لوک سبھا کے اسپیکر کی رہنمائی میں 'اپنے لیڈروں کو جانیں' کے عنوان سے یہ نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام 'امرت کال' میں عظیم قومی رہنماؤں کی زندگی اور ان کی قربانیوں کے بارے میں نوجوانوں میں بیداری پھیلانے میں کارگر ثابت ہوا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ قوم کے لیے نیتا جی کی قربانی ہر ہندوستانی کو متاثر کرتی ہے۔ نیتا جی کو عظیم ہیرو بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جدوجہد اور خیالات نوجوانوں کو ملک اور سماج کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ نیتا جی کی متاثر کن شخصیت کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ قوم کے تئیں نیتا جی کی قربانی کو تمام ہندوستانیوں کو یاد رکھنا چاہیے کیونکہ یہ ہمیں نئی توانائی اور عزم سے بھر د یتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی کی زندگی، ان کے خیالات، ان کی حب الوطنی، ان کی قیادت، ان کی بے مثال ہمت، خود اعتمادی اور چیلنجوں سے لڑنے کی طاقت نے قوم کو ایک نئی سمت دی ہے اور تمام شہریوں میں قوم پرستی کے جذبے کو مزید مضبوط کیا ہے۔