اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسپینیش طرز تعمیر پر بنی تغلق دور کی کلاں مسجد - اسپین کی تعمیراتی عمارتوں کی جھلک

دارالحکومت دہلی کے ترکمان گیٹ پر واقع کلاں مسجد کو فیروز شاہ تغلق کے وزیر خان جہاں شاہ اور ان کے بیٹے نے سنہ 1387 میں تعمیر کرایا تھا۔

spanish-style-tughlaq-era-kalan-mosque
اسپینیش طرز تعمیر پر بنی تغلق دور کی کلاں مسجد

By

Published : Jan 19, 2021, 5:56 PM IST

دور قدیم میں دہلی کو مختلف دفعہ اجاڑا اور بسایا گیا اسی لیے دہلی میں مختلف دور حکومت کے نقوش اب بھی باقی ہیں۔ چاہے وہ قطب الدین ایبک کی دہلی ہو یا شاہ جہاں کی، ہر دور کے منفرد فن تعمیر کے نمونے آج بھی نمایاں ہیں۔

اسپینیش طرز تعمیر پر بنی تغلق دور کی کلاں مسجد

ایسی ہی ایک مسجد ہے جسے فیروز شاہ تغلق کے دور حکومت میں تعمیر کرایا گیا تھا وہ آج بھی اپنے فن تعمیر کی زندہ مثال ہے۔ دارالحکومت دہلی کے ترکمان گیٹ پر واقع کلاں مسجد کو فیروز شاہ تغلق کے وزیر خان جہاں شاہ اور ان کے بیٹے نے سنہ 1387 میں تعمیر کرایا تھا۔

اس مسجد کی خاصیت 30 چھوٹے بڑے گنبد ہیں

اس مسجد کی خاصیت 30 چھوٹے بڑے گنبد ہیں جن میں اسپین کی تعمیراتی عمارتوں کی جھلک بھی نظر آتی ہے حالانکہ اس طرح کی 7 مساجد دہلی کے مختلف حصوں میں تعمیر کرائی گئی تھی تاہم اب ایک یہی مسجد بہتر حالت میں دیکھی جا سکتی ہے۔

مسجد زمین سے تقریبا 25 فٹ اونچیہے۔

مزید پڑھیے: سجادہ نشینوں کی اجیت ڈوبھال سے ملاقات

زمین سے تقریبا 25 فٹ اونچی اس مسجد میں خستہ حالت کے سبب ضرورت کے حساب سے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں اب ممبر اور اندر کا فرش تبدیل ہو چکا ہے۔ یہ مسجد دہلی وقف بورڈ کے زیر انتظام ہے۔ تاہم اس کے رکھ رکھاؤ کا سارا خرچ مقامی کمیٹی کے ذمہ دار نمازیوں سے چندہ کرکے اٹھاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details