نئی دہلی:دہلی کے پیتم پورہ میں ایک اسپا میں کام کرنے والی 22 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام اسپا کے مالک اور گاہک پر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی کو اسپا میں مساج کے لیے رکھا گیا تھا۔ مساج کے دوران ملزمین نے لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کر دیا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
وہیں دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اس معاملے میں ٹویٹ کیا ہے۔ اس کے بعد پولس نے کیس درج کرکے پورے معاملے کی جانچ شروع کردی۔ پولیس نے اسپا کے منیجر راہل اور کسٹمر ستیش کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔ سواتی مالیوال نے ٹویٹ کیا، 'اسپا کی آڑ میں غلط کام کروانے کا ریکیٹ کھلے عام چل رہا ہے۔'