ضلع گوتم بدھ نگر میں جلد ہی پنچایت انتخابات منعقد ہوں گے۔ جس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل نے اس کے لیے اتحاد کرلیا ہے۔ اعلان کے مطابق وارڈ نمبر ایک اور پانچ سے آر ایل ڈی کے امیدوار انتخاب لڑیں گے جب کہ 2، 3 اور 4 پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
گوتم بدھ نگر پنچایت انتخابات، ایس پی اور آر ایل ڈی میں اتحاد - سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر ویر سنگھ یادو نے
گوتم بدھ نگر ضلع پنچایت انتخابات کے لئے سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل میں اتحاد ہوگیا ہے۔ دونوں پارٹیوں نے مشورہ کے بعد اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔
ایس پی اور آر ایل ڈی مل کر لڑیں گے انتخاب
سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر ویر سنگھ یادو نے بتایا کہ وارڈ نمبر 2 سے گیتا بھاٹی، وارڈ نمبر 3 سے مکیش سسودیا ایڈوکیٹ اور وارڈ نمبر 4 سے سمیر بھاٹی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہیں آر ایل ڈی کے صدر یشویر سنگھ نے بتایا کہ وارڈ نمبر ایک سے پوجا والمیکی اور وارڈ نمبر 5 سے رویندر بھاٹی امیدوار ہوں گے۔ دونوں پارٹیوں کے ہائی کمان کی رضامندی کے بعد یہ فیصلہ ہوا۔ واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے بھی منگل کے روز اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔