اردو

urdu

اے ایل پی کی ملازمت پر رجوع نہ کرنے کی صورت میں خودکشی کی دھمکی

By

Published : Aug 31, 2020, 1:28 PM IST

اسسٹنٹ لوکوپائلٹ (اے ایل پی) کی ملازمت پر 6 ستمبر سے پہلے رجوع نہ کرنے کی صورت میں خودکشی کرنے کی دھمکی دینے والے ایک شخص کے ٹوئیٹ پر ساوتھ سنٹرل ریلوے نے ردعمل ظاہر کیا۔

اے ایل پی کی ملازمت پر رجوع نہ کرنے کی صورت میں خودکشی کی دھمکی
اے ایل پی کی ملازمت پر رجوع نہ کرنے کی صورت میں خودکشی کی دھمکی

اس ٹوئیٹ میں اس شخص نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر CEN01/2018 بیچ کے ذمہ داری سنبھالنے کے بارے میں اطلاع نہیں دی گی تو وہ سنچالن بھون کے باہر خودکشی کرلے گا۔'

یہ ٹوئیٹ ”ایک بے روزگار اے ایل پی“ کے یوزر نیم سے کیا گیا جس میں اس شخص نے یہ دھمکی دی تاہم اس ٹوئیٹ پر کافی ردعمل ملنے کے بعد ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اپنے جوابی ٹوئیٹ میں کہا کہ 'کوویڈ 19وبا کی وجہ سے تقرری کے عمل پر روک لگائی گئی ہے۔'

ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کہاکہ 'کووڈ 19کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے حصہ کے طورپر ریلوے رکروٹمنٹ بورڈس کے ذریعہ اے ایل پیز کے نوتقرر شدہ افراد کی تربیت عارضی طورپر روک دی گئی ہے۔

ساتھ ہی ساوتھ سنٹرل ریلوے نے وضاحت کی کہ تربیت کے شیڈول کا جلد ہی اعلان کیاجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details