اردو

urdu

By

Published : May 30, 2020, 8:44 AM IST

ETV Bharat / state

سونو سود نے 169 لڑکیوں کو خصوصی طیارے سے اوڈیشہ روانہ کیا

اداکار سونو سود کی مدد سے کیرالہ کے ایرناکلم سے اوڈیشہ، 169 لڑکیوں کو خصوصی طیارے سے روانہ کیا گیا۔ فی الحال ان سب کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

سونو سود نے 169 لڑکیوں کو خصوصی طیارے سے اوڈیشہ روانہ کیا
سونو سود نے 169 لڑکیوں کو خصوصی طیارے سے اوڈیشہ روانہ کیا

سونو سود، لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں ہزاروں مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر پہنچا کر ملک کے حقیقی ہیرو بن گئے ہیں۔

انہوں نے اب اوڈیشہ کی 169 لڑکیوں کو کیرالہ سے خصوصی طیارے کے ذریعے ان کے گھر اوڈیشہ روانہ کیا۔

سونو سود نے 169 لڑکیوں کو خصوصی طیارے سے اوڈیشہ روانہ کیا

اطلاعات کے مطابق اوڈیشہ کے راج نگر اور کیندر پارا کی 169 لڑکیاں کیرالہ کے ایرناکلم میں پھنس گئی تھیں جن کو سونو سود نے خصوصی طیارے کے ذریعے ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کیا۔

یہ تمام لڑکیاں علاقے کی ایک کمپنی میں کام کرتی تھیں۔ تاہم کمپنی کو لاک ڈاؤن میں بند کردیا گیا تھا اور یہ لوگ بھوک سے بھی پریشان تھے۔ انہوں نے پہلے ویڈیو جاری کرکے اوڈیشہ حکومت سے مدد مانگی، جس کے بعد ایک افسر نے سونو سے مدد کی اپیل کی۔

اداکار کی مدد سے لڑکیوں سے بھرا ہوا ایک خصوصی طیارہ اوڈیشہ کے لئے پرواز کیا۔ اوڈیشہ کے ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد انہیں گھر لے جانے کے لئے خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔

ان لڑکیوں کو پہلے قرنطینہ کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ وقت کے قرنطینہ کے بعد انہیں اپنے گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details