اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی کو سونیا کا خط - نیشنل فوڈ سیکورٹی قانون

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کانگریس حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی کو خط لکھ کر اس بات کا یقینی بنانے کے لئے کہا ہے کہ ریاست میں ہر حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے بینک کھاتوں میں نیشنل فوڈ سیکورٹی قانون کے تحت 6000 روپے جمع ہوں۔

کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی کو سونیا کے خط
کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی کو سونیا کے خط

By

Published : Nov 27, 2019, 11:20 PM IST

محترمہ گاندھی نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت نے 2013 میں اس ایکٹ کو منظور کیا تھا اور اس کے تحت حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کےکھاتے میں یہ رقم جمع کرنے کو کہا گیا تھا لیکن مودی سرکار نے اسے بدل کر ایسی خواتین کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔

کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی کو سونیا کے خط

کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت نے تین سال تک اس منصوبہ کو نظر انداز کیا اور پھر 2017 میں وزیر اعظم ماتر وندنا یوجنا شروع کی جس کے تحت رقم کو چھ ہزار سے کم کرکے 5000 کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا فائدہ صرف 22 فیصد خواتین کو ملا اور انہیں 2017-18 کی اس یوجنا کے تحت صرف ایک ہی قسط ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت والی ریاستوں کا ہر وزیر اعلی ریاست کی سبھی حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو 6000 روپے دینا یقینی بنائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details