اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندرا گاندھی کو قوم کا خراج عقیدت

بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سمیت سینیئر رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا۔

سونیا اور منموہن سنگھ کا اندرا گاندھی کو خراج تحسین

By

Published : Oct 31, 2019, 8:33 AM IST

Updated : Oct 31, 2019, 9:37 AM IST

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ نے شکتی استھل جاکر سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے شکتی استھل پر اندرا گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اندراگاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی جنوری 1966 تا مارچ 1977 تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہیں۔ انہوں نے دوبارہ سنہ 1980 تا 1984 تک بھارتی حکومت کی باگ ڈور سنبھالی۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر 1984 کو اکبر روڈ پر واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ان کے باڈی گارڈ نے انہیں قتل کردیا تھا۔

Last Updated : Oct 31, 2019, 9:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details