23 اعلی رہنماؤں کی جانب سے سونیا گاندھی کو پارٹی میں اصلاحات کرنے کے مطالبہ کے بعد ان کے مابین منظم اجلاس کا یہ پہلا موقع ہے۔
اس ملاقات کو متحارب گروپز کے درمیان "مفاہمت" کی طرف پیش قدمی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ، جنھیں مبینہ طور پر پارٹی کے سربراہ سے ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرینکا گاندھی نے اس معاملے میں پیشقدمی کی ہے۔ انھوں نے قیادت، دیگر افراد اور تنقید کرنے والے گروپز کے مابین برف کو توڑنے کے لئے سینئر رہنما کمل ناتھ کو اعتماد میں لیا۔
سونیا ، منموہن سنگھ اور راہول گاندھی کے علاوہ ، اے کے انتونی ، پی چدمبرم ، غلام نبی آزاد ، آنند شرما ، ششی تھرور ، بھوپندر ہوڈا ، پرتھوی راج چوہان سمیت متعدد سینئر رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔