اطلاعات کے مطابق سونیا گاندھی کانگریس پارٹی کے عبوری صدر کی حیثیت سے برقرار رہیں گی۔ دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی تقریباً 7 گھنٹے طویل میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ چھ ماہ کے درمیان اے آئی سی سی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں نئے صدر کے عہدہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تب تک سونیا گاندھی ہی عبوری صدر کے عہدہ پر فائز رہیں گی۔
سونیا گاندھی، عبوری صدر کے عہدہ پر برقرار رہیں گی
سونیا گاندھی کانگریس کے عبوری صدر کی حیثیت سے برقرار رہیں گی جبکہ قبل ازیں انہوں نے عہدہ سے سبکدوش ہونے کی پیشکش کی تھی۔
سونیا گاندھی، کانگریس صدر کے عہدہ پر برقرار رہیں گی
قبل ازیں آج منعقد ہوئے اجلاس میں سونیا گاندھی نے صدر کے عہدے سے استعفی دینے کی پیش کش کی تھی۔ تاہم بہت سارے سینئر رہنماؤں نے انہیں منانے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی نے خط لکھنے والوں پر سخت تنقید کی اور انہوں نے اس کے وقت پر سوالات اٹھائے۔
کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں سونیا گاندھی نے استعفٰے کی پیشکش کی۔ اس دوران سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور اے کے انٹونی نے انہیں کانگریس کے صدر کے عہدے پر فائز رہنے کے لئے کہا۔