دہلی:نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی 23 جون یعنی جمعرات کو سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کرے گی۔ اس سے ایک دن پہلے سونیا گاندھی نے ای ڈی کو خط لکھ کر پوچھ گچھ کے لیے دن کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے آج ٹویٹ کیا کہ کووڈ اور پھیپھڑوں کے انفیکشن کی وجہ سے سونیا گاندھی کو مکمل گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے سونیا گاندھی نے آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو خط لکھ کر ان سے پوچھ گچھ کو کچھ ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ مکمل صحت یاب ہو سکیں۔
National Herald case : سونیا گاندھی نے ای ڈی کو پوچھ گچھ ملتوی کرنے کے لیے خط لکھا
کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے بدھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو خط لکھ کر اپنی خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے نیشنل ہیرالڈ کیس میں ان سے پوچھ گچھ کو کچھ ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ Sonia Gandhi seeks more time to appear before ED
واضح رہےکہ ای ڈی نے پہلے سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کے لیے 8 جون کو اس کے سامنے حاضر ہونے کو کہا تھا، لیکن سونیا گاندھی نے ان سے کورونا انفیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھ گچھ کو موخر کرنے کی درخواست دی تھی۔ اس کے بعد ای ڈی نے ان سے 23 جون کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا تھا۔ ای ڈی پہلے ہی اس معاملے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے چار پانچ دنوں تک پوچھ گچھ کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:National Herald Case: ای ڈی نے راہل گاندھی سے پانچویں روز، رات دیر گئے تک پوچھ تاچھ کی